امریکی طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن مشرق وسطی پہنچ گیا

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا کے طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطی میں پوزیشن سنبھال لی۔جارج واشنگٹن نے نو ماہ سے مشرق وسطی میں تعینات طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کی جگہ لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران جنگ کے موقع پر تعینات ابراہام لنکن پر5 ہزار سیلرز تعینات تھے، اہلکاروں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی اور واش رومز کی خرابی کا سامنا تھا جس پر اسے واپس امریکا بھیج دیا گیا۔صدر ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے برعکس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کووپر نے تسلیم کیا تھا کہ ابراہام لنکن پر اہلکاروں کو چیلنجگ صورتحال درپیش رہی تاہم اسے بعد میں دور کرلیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *