Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 1448 ہجری کو عید میلاد النبی ﷺکے پرمسرت موقع پر 26 اگست (بروز بدھ)کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔کابینہ سیکرٹریٹ (کابینہ ڈویژن)سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں عام تعطیل کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، صوبائی و آزاد کشمیر و گلگت بلتستان حکومتوں، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز اور اعلیٰ عدالتی و سرکاری اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس روز وفاقی و صوبائی سطح پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔