Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت(ویب ڈیسک)آپسر کے رہائشی نذر محمد نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی بیٹی لائبہ نزر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔نزر محمد نے کہا کہ ان کی بیٹی 8 جولائی کو گھر سے نکلی، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لائبہ نزر کسی مجرمانہ یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کا ان سے، ان کے خاندان اور قبیلے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے کسی بھی اقدام کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔نذر محمد نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ لائبہ نزر کے بارے میں حقائق سامنے لائے جائیں اور اس کی موجودگی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں تاکہ خاندان کو بھی معلوم ہوسکے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ ہے۔