گورنر بلوچستان کا ہوسٹن میں جناح لائبریری کادورہ

ہیوسٹن(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے دورہ  ہیوسٹن کے دوران جناح لائبریری کا خصوصی دورہ کیا، جہاں معروف پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین تنویر احمد اور ڈاکٹر آصف قریر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان کو جناح لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا اور انہیں یہاں موجود کتابوں، علمی ذخیرے اور کمیونٹی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے لائبریری میں کچھ وقت گزارا اور وہاں موجود کتابوں اور مجموعی سہولیات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے علم، تعلیم اور نئی نسل کو اپنی تاریخ اور ثقافت سے جوڑنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔گورنر بلوچستان نے جناح لائبریری کے قیام اور اسے ایک مؤثر علمی و کمیونٹی پلیٹ فارم بنانے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے تنویر احمد اور ڈاکٹر آصف قریر کی خدمات کو بھی سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *