جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل، ٹورنامنٹ (آج)سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

 اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک)تبھار ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہیلتھ فکس جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (آج)ہفتہ، سے نمل یونیورسٹی، ایچ نائن، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و سابق ڈائریکٹر جنرل نیب انجینئر مسعود عالم  کریں گے۔ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رفیق سرحدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 اگست کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *