ہنزہ ،زلزلے کے جھٹکے، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، مقامی حکام

ہنزہ (ویب ڈیسک)ہنزہ کے علاقے چپورسن میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے سے چپورسن میں رمنجی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔چپورسن میں جمعرات کی رات سے 4مختلف اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، صبح زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلے سے سوست میں بھی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *