Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
فیصل آباد (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے، ورکرزنے تنخواہوں میں کٹوتی اور طبی سہولیات ختم کئے جانے کی شکایات کردیں۔ورکرز نے کہا کہ ان سے ڈیوٹی پوری لی جاتی ہے لیکن تنخواہ پوری ادا نہیں کی جاتی، جبکہ چھٹی کے وقت افسران اچانک نگرانی کےلئے پہنچ جاتے ہیں۔ورکر بابا لطیف کے مطابق کئی ورکرز کی چار سے چھ دیہاڑیاں کاٹ لی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ سال نومبر سے کنٹریبیوشن بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ورکرز نے کہا ہے کہ ہزاروں ستھرا پنجاب ملازمین کو میڈیکل کی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے اور تنخواہوں میں فی ورکر تقریبا دس ہزار روپے تک کٹوتی کی جا رہی ہے۔ورکرز نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث فیصل آباد میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہو چکی ہے، جبکہ ملازمین اپنی تنخواہوں اور بنیادی سہولیات کے لیے پریشان ہیں۔