گوجر خان لیڈی وارڈن کا معصوم بچوں پر تشدد، ویڈیو وائرل، وارڈن معطل چیف ٹریفک افسر کا واقعے کا نوٹس ،

گوجرخان(ویب ڈیسک)خاتون ٹریفک اہلکار کی جانب سے کم سن بچوں پر مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار کو ایک بچے کو تھپڑ مارنے، گریبان سے پکڑنے اور جھنجھوڑنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھاری چالان کے خوف سے والد نے بچوں کو ٹریفک اہلکار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری اپنی جگہ، تاہم کم سن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا کم سن بچوں کے ساتھ ایسا سلوک قابل قبول ہے؟ محکمہ ٹریفک کو اس حوالے سے جواب دینا چاہیے۔دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیڈی وارڈن کو معطل اور چارج شیٹ کردیا، سی ٹی او نے واقعے کی محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *