Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گجرات (ویب ڈیسک)گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں کولیاں حبیب کے قریب ہوا، دوران ناکہ 4نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران سرچ آپریشن میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت محمد شہزاد کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے 3ساتھی اشتہاری ملزمان شاہد اقبال، مجاہد اقبال اور زکریا بٹ بھی ساتھ موجود تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے کانسٹیبل عمر آفتاب کو شہید کیا تھا۔