راولپنڈی، رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 17 سالہ لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل بیٹی شوہر کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی ، والد

گوجر خان (ویب ڈیسک)گوجر خان میں 17سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گوجر خان کے علاقے سکھو روڈ کے قریب پیش آیا، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقتولہ کے والد نے الزام لگایا میری بیٹی کو میرے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔والد نے بتایا کہ بیٹی نے جنوری میں رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی شوہر کےساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی ،4دن قبل میرا بیٹا صلح صفائی کر کے بہن کو کراچی سے واپس لے آیا تھا۔والد نے یہ بتایا کہ بیٹے نے میری بیٹی اور اس کے شوہر کو کرائے کا گھر لے کر دیا تھا، گزشتہ روز جب بیٹی کو دیکھنے پہنچا تو گھر میں شور شرابہ چل رہا تھا اور بیٹے نے ہمیں دیکھتے ہی پستول نکالا اور میری بیٹی پر فائرنگ کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *