پیٹرولیم ڈیلرز ،حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان برقرار

کراچی (ویب ڈیسک)پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث ہفتہ 15اگست صبح 6بجے سے پیٹرولیم ڈیلرز کی غیر معینہ مدت کےلئے ملک گیر ہڑتال یقینی ہوگئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق مذاکرات کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کے نظام میں تبدیلی سے انکار کر دیا جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 34پیسے اضافے پر بات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، تاہم اس کی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم کے رویے کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم ڈیلرز کے وفد نے فوری طور پر کراچی واپس روانہ ہونے اور کراچی میں اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کی صبح ہڑتال کے فیصلے پر بدستور قائم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *