روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم نرخوں کا تعین، پٹرولیم ڈیلرز دو گروپوں میں تقسیم ایک گروپ نے ہفتے کو ہڑتال کا اعلان ،دوسرے گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی۔ چیئرمین ملک خدا بخش نے 15اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا اور گڈز ٹرانسپورٹرز کےساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کےساتھ ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت پٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نہ ہی گڈز ٹرانسپورٹرز کا ساتھ دیا بلکہ مکمل خاموشی اختیار کرلی۔پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن پنجاب اور کے پی کے نے اپنے مرکزی رہنماﺅں کی ہڑتال پر ساتھ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اس بارے میں کوئی اجلاس اور نہ ہی کوئی مشاورت کی گئی کہ ہڑتال کب تک ہے کسی بھی معاملے پر بات چیت نہیں کی گئی بلکہ اچانک اعلان کردیا، ہڑتال ایسے نہیں ہوتی سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔ملک خدا بخش نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کرنا کمیٹی کا کام ہوتا ہے چیئرمین کا نہیں، یہ ہونہیں سکتا کہ مشاورت نہ کی گئی ہو، ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں ہفتے کو ہڑتال ہوگی ،ہاں اس سے قبل کو ئی راستہ نکل آیا یا حکومت نے تحریری کو بات کی تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *