ڈیرہ اللہ یار اور چھتر پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دوخواتین اورایک کمسن بچے کوبازیاب کرالیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ اللہ یار اور چھتر پولیس کی مشترکہ چھاپہ مار کامیاب کاروائی دو مغوی خواتین سمیت ایک کم سن بچہ بازیاب کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بھنگر کالونی کی رہائشی دو خواتین زہیراں شمائلہ اور کمسن بچہ رحیم کو ڈیرہ اللہ یار اور چھتر پولیس نے نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود سونواہ سے چھاپہ مار کاروائی کے دوران بایاب کروا لیا گیا مزکورہ خواتین اور بچے کو سولہ روز قبل اغواء کر لیا گیا تھا پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہ ہوسکی تاہم واقعے کے بارے میں ڈیرہ اللہ یار پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *