Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد میں اوچ پاور پلانٹ سے سبی کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی تین ٹاورز کو یکے بعد دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے گئے۔ کسیکو حکام نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ مرمتی کام تاحال سکیورٹی کی وجوہات پر شروع نہیں کیا جاسکا متبادل سسٹم سے بجلی کی فراہمی پر غور لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا جبکہ چھتر میں 220 کے وی کے ٹاور کو اڑانے سے سندھ شکار پور کشمور پنجاب کے رحیم یار خان صادق آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم دہشت گردوں نے نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سبی کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی کے تین ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا یکے بعد دیگرے ٹاورز کو بختیاراباد حاجی شہر کی حدود سبی کے قریب اور بھاگ صدر تھانے کی حدود میں اڑاے گئے جس سے سبی جھل مگسی کچھی بھاگ ڈھاڈر کولپور دشت کویٹہ سمیت اندرون صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہوکر رہ گئی کسیکو حکام نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ ابھی تک مزکورہ ٹاورز کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے جیسے ہی سیکورٹی فراہم ہوگی مرمتی کام شروع ہوگا ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ بجلی کی فراہمی کے لیے متبادل سسٹم سے مدد لی جارہی ہے صوبے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ بھی اسی کی وجہ سے ہے ادھر نصیرآباد کے علاقے چھتر میں بھی سندھ اور پنجاب کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کے 220 کے وی کے ٹاور کو شر واہ کے مقام پر نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا? جانے کے باعث سندھ کے علاقوں شکار پور اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔