”این آئی اے“عدالت نے آزادی پسند کشمیری کو عمر قید کی سزا سنائی

جموں (کشمیر ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے ایک آزادی پسند کشمیر ی کو عمر قید کی سزاسنائی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی پونچھ میں قائم خصوصی عدالت نے 2012سے قید نثار احمد کالس نامی کشمیری کو 14برس قید کی سزا سنائی ۔ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے رہائشی نثار احمد کو ایک عسکری گروپ کے ساتھ وابستہ ہونے اور بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت عمر قید کی سنائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *