بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ پاکستان عالمی سطح پر اہم کردار اداکررہا ہے، بانی سکھس فار جسٹس

لاہور(کشمیر ڈیسک) امریکہ میں قائم خالصتان نواز تنظیم ”سکھس فار جسٹس“ کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاہور پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے ”پریس کانفرنس“ کے دوران گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ وہ ووٹوں سے تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔سکھ فار جسٹس کے بانی رہنما نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے اور اس وقت عالمی اسٹیج پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) خالصتان کے قیام کے لیے مصروف جدوجہد ہے۔ گرو پتونت نے تنظیم کی بنیاد 2009 میں رکھی تھی۔تنظیم پر 2019 میں بھارت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ ایس ایف جے کے زیر اہتمام گزشتہ کئی برس سے مختلف ملکوں میں خالصتا ن ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھ حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *