ملک گیر تحریک کا سیزن 2جلد شروع ہوگا، کاکروچ جنتا پارٹی

نئی دلی (کشمیر ڈیسک) بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے ایک اور ملک گیر تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنتر منتر سیزن 2جلد شروع ہونے والا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھیجیت نے دلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ میں سے کئی لوگ انسٹا گرام پر پوچھ رہے تھے کہ کہ جنتا منتر کا سیزن 2کب شروع ہو گا، میں بتانا چاہتاہوں کہ دوسرا سیزن جلد شروع ہوگا۔ کاکروچ جنتا پارتی (سی جے پی) کے شریک کنوینر آشو توش نے ابھیجیت کے بیان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ”اسکول ٹھیک کرو“ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی۔ یاد رہے کہ سی جے پی نے ملک کے دیہات میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور بنیادی ضرورتوں کی جانچ اور بہتری کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *