Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(کشمیر ڈیسک)پاکستان”حق خود ارادیت کے منصفانہ مطالبے“ میں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور محکوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اجاگر کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر تقسیم برصغیر اور دو قومی نظریہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے بالکل درست کہا تھا کہ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“۔ کیونکہ کشمیری اورپاکستانی مذہب، تہذیب و تمدن اور ثقافت کے عظیم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔جموں وکشمیر کے تمام دریا پاکستان کی جانب بہتے ہیں، تمام قدرتی راستے پاکستان سے ملتے ہیں لہذا دنیا کی کوئی طاقت دنوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد دراصل تحریک پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور بھارتی غلامی سے آزادی کی کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ وہ کشمیریوں کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کا ادراک کرنا چاہیے جنہیں بھارت آزادی کے مطالبے کی پاداش میں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی کیلئے ناگزیر ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور عظیم حریت قائد سید علی گیلانی شہید کا دیا ہوا ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ مملکت خداد اد کیساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا عکاس ہے۔