Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب قانون کے علمبرداروں اور آئین کے محافظ وکلا کو ایک منظم دہشت گرد حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس المناک سانحے میں بڑی تعداد میں وکلا شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جس کا دکھ آج بھی بلوچستان کے عوام کے دلوں میں تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈاکٹر انہوں نے اس سانحے کے دوران زخمیوں کو دیکھا ‘ اگر اس وقت طبی سہولیات، افرادی قوت، آپریشن تھیٹرز اور آپریشن ٹیبلز کی تعداد زیادہ ہوتی تو ممکن تھا کہ مزید قیمتی جانیں بچائی جا سکتیں۔ کئی زخمی وکلا سے ان کی گفتگو ہوئی، تاہم اندرونی خون بہنے کے باعث انہیں بچانا ممکن نہ رہا۔ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ جن زخمیوں کو معروف سرجن ڈاکٹر جمیل خان اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، وہ صحت یاب ہوئے، جو طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبہ خدمت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحے سے یہ سبق ملتا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی بڑے ہنگامی واقعے سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی، جدید طبی سہولیات، تربیت یافتہ افرادی قوت اور ہنگامی طبی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کا قیام ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جبکہ ڈاکٹرارباب کامران کی کاوشیں بھی لائقِ ستائش ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹراما سینٹر کو جدید طبی آلات، مطلوبہ افرادی قوت اور تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔