Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دبئی (انٹر نیشنل ڈیسک)دبئی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن کرکے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔دبئی پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 ٹن 323 کلو گرام منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کرلیں، منشیات 113 ڈبوں میں چھپا کر متحدہ عرب امارات لائی گئی تھیں۔ دبئی پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ پر گرفتار ملزمان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے اور ان ملزمان کا تعلق بیرون ملک موجود ایک منظم منشیات فروش گروہ سے ہے۔