Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ اللہ یار (ویب ڈیسک) ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈیرہ اللہ یار کے راستے بلوچستان سے اندرون سندھ منشیات اسمگل کی جا رہی ہے، جس پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار طالب حسین لاشاری، ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار جاوید احمد کھوسہ، سی آئی اے انچارج جعفرآباد محمد پناہ لاشاری اور ایگل اسکواڈ انچارج طارق علی بہرانی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی گاڑی کو روک کر تلاشی لی اور 55 کلو گرام چرس برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محمد عدنان، محمد اسماعیل اور شبیر احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان منشیات کی بھاری کھیپ گاڑی میں چھپا کر اندرون سندھ اسمگل کر رہے تھے، ایس ایس پی محمد معروف عثمان نے مزید بتایا کہ جعفرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 65 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ برآمد منشیات کی