Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) فوکل پرسن وزیراعلی بلوچستان حاجی میر یونس بلوچ نے کہاہے کہ 5اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن بھارت نیغیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کرکے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں 5اگست یوم استحصال کشمیر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5اگست کو دنیا کے سامنے نہ صرف ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوابلکہ کشمیریوں پر ختم نہ ہونیوالے مظالم بھی سب کے سامنے واضح ہوئے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کمشیر دنیا کے سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکاہے، انشااللہ کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑا ہے،مقبوضہ کشمیر کی خاموش وادیوں میں آج بھی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں کشمیر کی جدوجہد صرف ایک خطے کی نہیں، حق اور انصاف کی جنگ ہے، پاکستان کا دل آج بھی کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے