یہودی فنڈنگ پر بیانات، عبدالرحمن السید نے امریکی میزبان کو لاجواب کر دیا یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا ایک ہی نوعیت کے مسائل ہیں اور ہمیں دونوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، گفتگو

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ڈیموکریٹ سیاستدان عبدالرحمن محمد السید نے یہودی ریاست کے لیے فنڈنگ سے متعلق بیانات کو یہود مخالف تصور قرار دینے کی کوشش پر امریکی میزبان کو لاجواب کر دیا۔ عبدالرحمن السید نے کہا کسی غیر ملکی حکومت کے اقدامات کے دفاع کے لیے یہود دشمنی کے خدشے کو استعمال کرنا یہودی امریکیوں کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا ایک ہی نوعیت کے مسائل ہیں اور ہمیں دونوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے کہ امریکا کی سالانہ 3 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی بنیادی امداد نسل پرستانہ علیحدگی کی مالی معاونت کے لیے کیوں استعمال ہو رہی ہے۔امریکی ڈیموکریٹ سیاستدان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس میں ہونے والی نسل کشی کی جنگ میں ہمارا شامل ہونا ضروری نہیں تھا، ہمیں کسی بھی حکومت کو غیر مشروط فوجی امداد نہیں دینی چاہیے۔امریکی ریاست مشی گن کے پرائمری انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار اور محکمہ صحت کے سابق عہدیدار عبدل السید نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی ووٹرز ری پبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں کے کارپوریٹ مفادات کے زیرِ اثر چلنے والے نظام سے بیزار ہوگئے ہیں، مشی گن کے ووٹرز نے مجبوری میں دو مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دے دیا۔عبدل السید نے خود کو سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور صدر ٹرمپ دونوں کے متبادل کے طور پر پیش کر تے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور مفاد پرست نظام کے متبادل اور ایک خود پسند اور طاقت کے خواہش مند ارب پتی کے بجائے صحت کا منظم نظام بنانے اور لوگوں کا طبی قرض ختم کرنے کا عزم رکھنے والا ڈاکٹر ووٹرز کے سامنے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *