یوکرین کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

یوکرین،ویب ڈیسک،یوکرین کے شہر اوڈیسا کے ساحل کے قریب ایک کارگو جہاز پر روسی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ کا پرچم بردار یہ جہاز اتوار کے روز روسی کروز میزائلوں کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔اس واقعے کے بعد ایک امدادی اور تلاش کا آپریشن شروع کیا گیا جو رات بھر جاری رہا۔ پیر کی صبح تک، یوکرین کی بندرگاہ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ عملے کے نو ارکان اور جہاز کا ایک پائلٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں انڈیا نے بتایا کہ اس حملے میں اس کے چار شہری بھی ہلاک ہوئے۔حالیہ ہفتوں کے دوران اوڈیسا کا خطہ مسلسل حملوں کی زد میں رہا ہے۔مقامی عہدے دار اولیہ کیپر نے پیر کو یوکرینی ٹی وی کو بتایا کہ صرف جولائی کے مہینے میں اس خطے پر ہونے والے روسی حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔بحیرہ اسود میں کارگو جہازوں پر روسی حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اتوار کے روز گنی بساؤ کا پرچم بردار جہاز ’گولڈن لیو‘ جس حملے کا نشانہ بنا، وہ اس نوعیت کا سب سے مہلک حملہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *