Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اوتھل (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ فائبر انٹرنیٹ سروس صارفین کے لیئے وبال جان بن گیا، صارفین کے لاکھوں روپے ڈوب گئے، تین دن سے سروس معطل، 400 کے قریب صارفین پریشان، آن لائن کاروبار اور تعلیم حاصل کرنے والوں شدید پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ڈویڑن و ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں یونائیٹڈ فائبر انٹرنیٹ کمپنی کی سروس صارفین کے لیئے وبال جان بن گئی ہے انٹرنیٹ صارفین کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔ تین دن سے سروس معطل ہونے کے باعث 400 کے قریب صارفین پریشان خاص کر آن لائن کاروبار اور تعلیم حاصل کرنے والوں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ متاثرہ صارفین کے مطابق انہوں نے حب سے کنٹرول کرنے والے اونر حببب اللہ بلوچ اور اوتھل میں کمپنی کے نمائندوں سے متعدد بار رابطہ کیا۔ لیکن ان کے فون بندھ جارہے ہیں جب کہ اگر کال مل بھی جاتی ہے تو وہ صارفین کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیتے۔ اور ان کا کوئی رابطہ آفس بھی نہیں ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ فائبر کی انٹرنیٹ سروس اکثر بند رہتی ہے۔ جبکہ وہ باقاعدگی سے پیکجز کی ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں انٹرنیٹ سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔متاثرہ صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور یونائیٹڈ فائبر کی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے انٹرنیٹ سروس جلد از جلد بحال کرائی جائے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ اور آن لائن کاروبار اور تعلیم حاصل کرنے والوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔