Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ یوم دفاع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد شہدا کی یادوں کو تازہ کرتا ہے۔ ملک پاکستان اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دی جانے والی شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔یوم دفاع پاکستان کے دن کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ اپنے شہدا کی یادوں اور قربانیوں کو یاد رکھنا ہوتا ہے۔ میجر جنرل اکرم ساہی نے کہاکہ یوم دفاع پاکستان ہمیں وطن عزیز کی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم عہد کریں کہ اتحاد، نظم و ضبط، حب الوطنی اور یکجہتی کے ذریعے پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ آخر پر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے شہیدوں، غازیوں محافظوں اور پاکستان کو سلام پیش کیا۔ اس حوالے سے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد ہمارے شہدا کی ملک پاکستان کے لئے قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھنا ہے انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا