یومِ دفاعِ پاکستان، قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کے عزم کا عملی مظاہرہ کیا۔ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں اور قومی یکجہتی کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں، قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *