یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران

بولان(ویب ڈیسک)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کچھی ڈھاڈر سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں پولیس اور مختلف سول محکموں کے آفیسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے قومی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا شرکائنے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت مخالف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *