یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے میزائل حملے، تجارتی سرگرمیاں معطلحملوں کے دوران بندرگاہ کو 25 سے زائد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،غیرملکی میڈیا

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر بندرگاہ نے بتایا کہ المخا بندرگاہ نے حالیہ حملوں کے بعد تجارتی اور بحری سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔حملوں کے دوران بندرگاہ کو 25 سے زائد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔بندرگاہ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نقصانات کا تخمینہ 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔یمنی حکومت کے مطابق حوثیوں نے المخا بندرگاہ پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، میزائل حملوں میں شہری، اقتصادی اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔المخا بندرگاہ بحیرہ احمر میں باب المندب آبنائے کے قریب واقع ہے، جو بحیرہ احمر کو خلیج 

عدن سے ملانے والا اہم بحری راستہ ہے اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *