یمن میں حوثیوں کے حملے میں یمنی فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے حملے میں یمنی فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے حملے میں یمنی فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔یمنی فوج کا کہنا تھا کہ حملے موچا شہر میں فوج اور شہری مقامات پر کیے گئے، دفاعی نظام سے حوثیوں کے 11 ڈرونز مار گرائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *