یمن، حوثیوں کے موخا بندرگاہ پر میزائل حملے میں 2 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موخا میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ حوثیوں نے بندرگاہ پر سامان اتارنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔فوجی ذریعے نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے موخا بندرگاہ کی جانب 5 میزائل داغے جس سے دو تجارتی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *