Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ بیٹنگ کی۔ہیری بروک نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 42گیندوں پر سنچری مکمل کی، 49 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہیری بروک کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے، انہوں نے ایک اوور میں 30 رنز بھی جوڑے،ہیری اور جوز بٹلر نے 60 گیندوں پر 128 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔جوز بٹلر نے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے،، سری لنکن ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس میچ میں انگلینڈ کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی۔