Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

انڈیا ویب ڈیسک ،انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کی خبر سامنے آتے ہی دہلی کے مرکزی احتجاجی مقام پر سی جے پی کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا۔سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے جذباتی انداز میں عارضی سٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے یہ کر دکھایا۔‘ ان کے اس اعلان پر مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی اور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں انھوں نے تحریک کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جبکہ خاص طور پر ان طلبہ کا ذکر کیا جو کارکن سونم وانگچک کے ہمراہ کئی ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر تھے۔سی جے پی نے اپنے بانی ابھیجیت دیپکے کا ایک بیان ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔دیپکے نے مطالبہ کیا کہ ’داخلہ امتحان کی منسوخی کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور واضح کیا کہ ان کی تنظیم اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی۔‘
انھوں نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے والے ہزاروں سی جے پی حامیوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس پر مظاہرین کے ساتھ مبینہ طور پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کا الزام بھی دہرایا اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اپنے بیان کے اختتام پر دیپکے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’یاد رکھیں، ’کاکروچ‘ سے نہ الجھیں۔‘