ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک )ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ ڈیلکو نہ پولیس تھانہ کی عمارت کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا دھماکے کے وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے مزید کارروائی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *