Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گھوٹکی(ویب ڈیسک)اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر لائے گئے 2ڈاکو فرار ہوگئے۔سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے سول کورٹ میں پیشی کے لیے 20قیدیوں کو پیشی پر لایا گیا تھا جن میں سے 2ڈاکو راحب اور ڈاکو موریو شر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کو تین ماہ قبل رونتی میں کچے سے گرفتار کیا گیا تھا اور فرار ہونے والے ایک ڈاکو راحب شر کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے 10سے زائد اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے کہاہے کہ دونوں ڈاکووں کے فرارہونے پر سکیورٹی پر مامور 12سے زائد پولیس افسران واہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس ٹیم پر مقدمہ درج کیاجارہاہے،گرفتاری بھی عمل میں آئے گی۔