گورنر بلوچستان کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *