گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل 12 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام “یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ” میں پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل 12 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام “یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ” میں پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔ اس عالمی سربراہی اجلاس میں 186 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گورنر مندوخیل جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے 14 آگست کو ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں پاکستانیوں سے بھی خطاب کرینگے۔ مذکورہ گلوبل سمیٹ میں گورنر جعفرخان مندوخیل نوجوانوں کے ذہنوں کو جدید علمی جہان بینی سے روشن کرنے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، علاقائی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تیزی سے بدلتی ہوئی تکنیکی دنیا میں پھلنے پھولنے کے حقیقی مواقع پیدا کرنے پر زور دینگے۔ اپنے خطاب میں گورنر جعفرخان مندوخیل بلوچستان کے نوجوانوں اور عالمی ترقی کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور آن لائن کاروبار کے کردار پر زور دیں گے۔ وہ دستیاب سہولیات اور مواقعوں تک مساوی رسائی پر بھی زور دینگے تاکہ کوئی بھی نوجوان جغرافیہ یا حالات کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی شرکت بلوچستان کی جامع ترقی اور عالمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور بنی نوع انسان کے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے جہاں جدید ٹیکنالوجی انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *