Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے انہیں چاہئے کہ وہ صوبائی کابینہ میں پڑھے لکھے اورنوجوانوں کو آگے لائیں تاکہ وہ عوام کی مزید بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں،ووٹ لیکر آنے والے اور پڑھے لکھے نوجوان ارکان اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی، زرک خان مندوخیل،حاجی طورخان اوتمانخیل کومخصوص نشست والوں سے وزارت لیکرانہیں دی جائے۔۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان تمام اہم امور گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے مشاورت کے بعد انجام دیتے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کی مخصوص نشست پر آنے والوں کو وزارت دی گئی جو عوام کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آنے والے نوجوان اور پڑھے لکھے ارکان اسمبلی نوابزادہ زرین خان مگسی،زرک خان مندوخیل، حاجی طورخان اوتمانخیل کو فوری طور پر وزارت دی جائے کیونکہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان ارکان اسمبلی کا ماضی بے داغ ہے اور اگر انہیں وزارت دی جائے تو وہ عوام کی مزید بہترطریقے سے خدمت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء جو عوام اور کارکنوں کے مسائل حل نہیں کررہے ہیں ان سے فوری طور پر وزارتیں واپس لیکر نوجوان ارکان اسمبلی کو دی جائیں۔