گوجرانوالہ، ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

گوجرانوالہ(این این آئی) شاہین آباد میں واقع ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گرڈ اسٹیشن کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 7 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی زد میں آنے والے سامان میں بجلی کے ٹرانسفارمرز اور بڑی مقدار میں موجود ٹرانسفارمر آئل شامل ہے جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *