Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق یومِ شہداء کے موقع پر ایس پی ضلع جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے مقامی قبرستان سید پیر محمد ایوب شاہ بخاری کا دورہ کیا، جہاں ضلع جھل مگسی پولیس اور اے ٹی ایف کے ان بہادر شہداء کی قبروں پر حاضری دی جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن و امان، سلامتی اور عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی گنداوا سرکل ذوالفقار علی پندرانی، سی آئی اے انچارج میر حسن سپرہ اور اے ایس آئی خان محمد (انویسٹی گیشن آفیسر) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ایس پی جھل مگسی نے کہا کہ ہمارے شہداء قوم کا فخر اور پولیس فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہی آج کے پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔وفد نے بعد ازاں سید ایوب شاہ بخاری کی قبر پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں امن، قانون کی بالادستی اور عوام کی حفاظت کے مشن کو پوری دیانت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔