گنداواہ کے علاقے میں گھریلوناچاقی پرفائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے

گنداواہ (ویب ڈیسک)گنداواہ کے علاقے میں گھریلوناچاقی پرفائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گنداواہ کے علاقے اللہ آباد میں کالونی میں نامعلوم افراد نے گھریلو ناچاقی کی بناءپر فائرنگ کرکے ایک خاتون مسماة (ش) کو ہلاک جبکہ ایک خاتون (ص) سمیت دو افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *