Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

جھل مگسی(ویب ڈیسک)گنداواہ تحصیل گنداواہ میں سیلاب متاثرین کے حقوق کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سیاسی، قبائلی اور سماجی قیادت کی خاموشی پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ متاثرین کے حقوق سے متعلق سنگین خدشات سامنے آنے کے باوجود کسی بھی نمایاں سیاسی رہنما نے مؤثر انداز میں عوامی نمائندگی نہیں کی۔ عوامی حلقوں کے مطابق اگر قیادت اپنی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند نہ کرے تو ایسے نمائندوں کی سیاسی حیثیت اور عوامی اعتماد پر سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں گنداواہ کی قیادت عوام کو تنہا چھوڑنے کا تاثر دے رہی ہے۔ شہری یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ جو سیاسی رہنما اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے اسلام آباد سمیت ہر فورم تک رسائی رکھتے ہیں، وہ گنداواہ کے سیلاب متاثرین کے جائز حقوق کے لیے متعلقہ حکام سے مؤثر انداز میں رجوع کیوں نہیں کرتے؟ عوام کا کہنا ہے کہ اگر قیادت اپنے ہی علاقے کے مظلوم لوگوں کے حق میں آواز بلند نہ کر سکے تو ایسی نمائندگی کا مقصد کیا رہ جاتا ہے؟ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گنداواہ کے عوام اب سیاسی نعروں سے زیادہ عملی کارکردگی کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ انتخابات میں عوام امیدواروں کا فیصلہ وعدوں سے نہیں بلکہ ان کی کارکردگی، عوامی خدمت اور مشکل وقت میں اختیار کیے گئے کردار کی بنیاد پر کریں گے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے حقوق اور ان سے متعلق تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور متاثرین کو ان کا جائز حق فراہم کیا جائے۔