Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گلگت(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان اسمبلی نے مکہ دفاعی معاہدے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد قائد حزب اختلاف حفیظ الرحمن نے ایوان میں پیش کی اور پڑھ کر سنائی۔قرارداد میں مکہ دفاعی معاہدے کو قومی سطح پر باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ معاہدہ مسلم امہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے مکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے اعلان کے بعد بھارت میں چیخ وپکار شروع ہوگئی ہے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ مسلم امہ کے اتحاد اور دفاع کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا ۔