کینیڈا یورپی یونین کا یورپ سے باہر پہلا ایسوسی ایٹ ممبر ہوگا، صدر یورپی کمیشن

اوٹاوا (انٹر نیشنل ڈیسک)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو ممکنہ حد تک اعلی ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ سٹیٹ آف دی یونین 2026 خطاب کرتے ہوئے ارسلا واندرلین نے کہا کینیڈا یورپی یونین کا یورپ سے باہر پہلا ایسوسی ایٹ ممبر ہوگا،  میں کینیڈا کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں  کہ کینیڈا کیلئے یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ ممبر بننے کی راہ ہموار کی جا سکے۔قبل ازیں اپنے اسی خطاب میں انہوں نے یورپین یونین کی جانب سے دوسرے ممالک کے ساتھ ملکر تحفظ کیلئے اپنی سیکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو ہائبرڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ ارسلا واندرلین نے کہا ایک ایسا ہنگامی سیکیورٹی پروٹوکول، جس میں جب کسی ایک رکن ملک کی جانب سے اسے فعال کیا جائے گا، تو تمام رکن ممالک ایک مشترکہ یورپی ردعمل کے لیے باہمی رابطہ کاری کریں گے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے کہا اس عمل میں یوکرین، برطانیہ، ناروے، کینیڈا اور دیگر شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *