کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی جنرل ایوی ایشن پرواز کو ایف 16 طیارے نے واپس کر دیا۔صدر ٹرمپ جمعہ کو اسی رہائش گاہ آئے تھے۔ اس سے پہلے جون میں بھی اس طرح کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *