Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقوں سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائے جانے والی پیپلز ٹرین کی بوگیوں کی آمد میں تاخیر، پیپلز ٹرین کا 14اگست کو افتتاح ملتوی کردیا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز ٹرین چلانے کیلئے سریاب اور کچلاک کے درمیان 32کلومیٹرروٹ پر سات ریلوے اسٹیشنز بنا دئیے گئے،اسی طرح اسلام آباد کی کیرج فیکٹری میں پیپلز ٹرین کیلئے خصوصی بوگیاں تیار ہیں تاہم بوگیاں ابھی تک کوئٹہ نہیں پہنچی ہیں جس کی وجہ سے پیپلز ٹرین کا افتتاح 14اگست کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان،وفاقی حکومت اور محکمہ ریلویز کی باہمی مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔