Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے سانحہ 8اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہری سانحہ 8اگست 2016کو پوری زندگی بھلا نہ پائیں گے اس سانحہ میں ہماری ایک پڑھی لکھی پوری نسل کو ہم سے چھین لیا سانحہ 8 اگست کے شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ملک کی پا سداری کے لئے جو مثال قائم کی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کے استحکام، قانون کی بالا دستی، جمہوریت کے تحفظ و بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وکلاء برداری کا کردار ناقابل فراموش ہے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے سانحہ 8اگست کے شہدا کی 10برسی کے موقع پرجاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ وکلاء برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون کا قتل تھااور یہ صورتحال کسی المیہ سے کم نہیں کہ گذشتہ دس،15 برس کے دوران پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے سینکڑوں وکلاء،صحافی، پولیس کے جوان اور کیمرہ مین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اگست کو بلوچستان کو جو نقصان پہنچا اسکی تلافی ناممکن ہے،8 اگست کے شہداء ایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے، اللّٰہ پاک تمام شہداء کے دراجات بْلند فرمائے اور ہمارے مْلک پاکستان کو دْشمن کی بْری نظر اور ہر قِسم کے فتنے سے محفوظ رکھے آمین۔