کوئٹہ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل، ایس پی صدر ڈویژن شفقت جنجوعہ اور ڈی ایس پی ایئرپورٹ سرکل عبدالرب کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شہید جمیل کاکڑ نوید خان کاکڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نجی گن مین اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیاکارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، ایک اسنائپر رائفل اور ایک جی تھری رائفل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *