کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق جمعرات کو
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی سریاب سرکل طالب حسین کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ عبدالخالق شہید (اعجاز احمد) کی سربراہی میں تھانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان منیر احمد، در محمد اور، قیصر خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا 70 سی سی موٹر سائیکل اور 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں پولیس نے ملزمان کے خلاف اسنیچنگ کے مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ قبضے سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحہ کی نسبت بھی الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *