کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(این این آئی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کےلئے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں23جولائی (بروزجمعرات)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، کرانی، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی، واسا، غازی ،اولڈسیٹلائٹ ٹاون،جائنٹ روڈ، خیربخش مری، اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اسی رو ز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv نواں کلی اور مالک فیڈر وں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 1kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ،ایف سی ٹروپس، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کاموں کےلئے 24جولائی کو(بروزجمعہ) 132kvقلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *